اس میں شک نہیں کہ اس دنیا کا نظام، اسباب و علل پر قائم ہے اور اسی بنا پر اس جہاں میں بعض چیزیں سبب اور بعض چیزیں مسبب قرار پاتی ہیں، چنانچہ اسی علل اور اسباب کی دنیا میں اللہ تعالی نے بعض ہستیوں کو دوسرے لوگوں کے لیے فیض کا ذریعہ اور واسطہ قرار دیا ہے اور لوگوں کے مختلف گروہوں اور اصناف میں اللہ تعالی نے کسی ایک خاص صنف یا کسی خاص ادارے کے لوگوں کو یہ توفیق عنایت کی ہے کہ وہ دوسروں کے کام آئیں اور ان کے توسط سے دوسروں کی مشکلات آسان ہوں۔ انہی اداروں میں سے ایک، جسے یہ توفیق حاصل ہے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہے جس کی بنیاد خود امام خمینیؒ نے رکھی تھی۔ اس ادارے کے افراد کو اللہ نے ہر میدان میں لوگوں کی خدمت کے لیے واسطۂ فیض قرار دیا ہے، خواہ وہ انقلابی اقدار کا دفاع ہو یا عوامی امور، صحت کے مسائل ہوں یا ثقافتی خدمات، غرض ہر میدان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے لوگ آگے نظر آتے ہیں۔

اس ادارے کے لوگوں کی برجستہ خصوصیات کیا ہیں؟ اور کس کام کی پاداش اور صلے میں انہیں یہ توفیق حاصل ہوئی ہے؟ ان سوالوں کے جواب سے آگاہی کے لیے آیۃ اللہ تقی مصباح یزدیؒ کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #مصباح_یزدی #اسباب #مسببات #نظام #امکان #واسطہ #فیض #توفیق #ادارہ #شعبہ #مفادات #پاسداران_انقلاب #ثقافت

کل ملاحظات: 2764