حال ہی میں ایران کے شہر شیراز میں واقع امام زادہ شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت کئی بے گناہ افراد جام شہادت نوش کرچکے، یہ ناخوشگوار واقعہ اگرچہ ایک جہت سے غم و اندوہ پر مشتمل تھا لیکن یہ واقعہ ایک روشن ستارے کی طرح ہمیشہ تاریخ کے افق پر چمکتا رہیگا اور اس حادثے میں شہادت پانے والے افراد کی یاد، ہمیشہ باقی رہیگی اور انکے خون کی سرخی نور بن کر اپنی رنگینی دکھاتی رہیگی اور لوگوں کے اندر بیداری کی روح پھونکتی رہے گی۔ چنانچہ یہ واقعہ بھی انہی واقعات کے تسلسل کی ایک کڑی ہے جو گزشتہ چار دہائیوں میں مختلف مواقع پر پیش آتے رہے ہیں اور یہ واقعات قوم کے زندہ ہونے کی نشانی ہیں۔

ایسے واقعات کیونکر درخشندہ ستارے کی مانند ہیں؟ اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا کس بات کی علامت ہے؟ کیا اسلامی انقلاب کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے یا اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں؟

چنانچہ انہیں تمام سوالات کے جوابات کو آپ ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو میں مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #شاہ_چراغ #شیراز #واقعہ #ستارے #قوم #فخر #تاریخ #مشین #افسوسناک #نشانی #غم

کل ملاحظات: 8050