امام حسینؑ کے اصحاب بہت بڑی عظمت والے تھے اور امام حسینؑ کے ساتھ ان کی وفاداری اور قربانی کی مثال نہیں ملتی۔ ان کی وفاداری اور عظمت کا ایک نمونہ شبِ عاشور میں ہے جب امام حسینؑ نے اس رات کی تاریکی میں اپنے اصحاب کو ایک خیمے میں بلایا اور کہا تم میں سے جو بھی جانا چاہتا ہے چلا جائے، میں نے تم سے بیعت بھی اٹھا دی۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے امامؑ سے اظہار وفاداری کیا۔

اسی گفتگو میں امامؑ نے عاشور کے دن کے کچھ واقعات کی طرف بھی اشارہ کیا۔ فرمایا کہ یہاں شہادت کے علاوہ اور کوئی خبر نہیں ہے کل وہ ہمیں شہید کر دیں گے۔

یہاں تک کہ سب سے چھوٹا بچہ چھ ماہ کا علی اصغرؑ بھی شہید ہوجائے گا۔

اس گفتگو کے درمیاں جناب قاسمؑ نے امام حسینؑ سے کیا پوچھا؟ امامؑ نے جناب قاسم سے کیا فرمایا؟ اور اصحاب میں سے بعض نے امامؑ سے کیا عرض کیا؟

اس کی مزید تفصیل ایران میں مقیم آیت اللہ جوادی آملی کی زبانی ملاحظہ کریں۔

#امام #حسین #وفاداری #قربانی #عظمت #عاشور #اصحاب # خیمہ #بیعت #شہادت #شہید #بچہ

کل ملاحظات: 1748