شہدا کی یاد کو زندہ رکھنے کی فضیلت خود شہادت سے کمتر نہیں ہے۔ عصرِ حاضر کی کربلا میں عاشقانِ عاشورہ نے اپنے خون سے ایسی تاریخ رقم کی ہے اور ایسا کردار پیش کیا ہے جو تمام عاشقان و پیروان حق و حقیقت کے لیے نمونہ عمل ہے۔ مکتب عاشورہ کے پرورش یافتہ جوان جو اپنے مولا و آقا ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی راہ پر چلتے ہوئے انسانیت دشمن اور الہی اقدار دشمن طاقتوں کے مقابلے میں سینہ سپر ہوئے اور اپنے خون سے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ شہدا کی تکریم درحقیقت اُس الہی اور پاکیزہ ہدف کی تکریم ہے جس کی خاطر انہوں نے اپنی جان قربان کی۔

ایک عظیم شہید حیسن بادپاؒ کے بارے میں دستاویزی فلم اور شہید قاسم سلیمانی اور ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات سے آگاہی کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #شہید_حسین_باد_پا #مسابقت #اصرار #زوجہ #چادر #حیا #ذمہ_داری #محاذ #جوانی #جوش #خالص_اعتقاد

کل ملاحظات: 10023