مدافع حرم، شہید مجید قربانخانی کی بہن، زینب قربانخانی کا نکاح آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پڑھا۔ دلہن نے رھبر سے کیا طلب کیا؟ دلہن کے والد نے رھبر سے کیا درخواست کی؟

قرآن پاک، شادی اور خاندان کی تشکیل کو ایک اہم معاملہ سمجھتا ہے اور اسی بنا پر لوگوں کو شادی کی دعوت دیتا ہے اور اس سلسلے میں بزرگوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ کنواروں کے لیے شادی کے اسباب فراہم کریں تاکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں زیادہ آسانی کے ساتھ شادی کرتے ہوئے خاندان کو تشکیل دے سکیں۔ قرآن کریم کے علاوہ روایات میں بھی شادی اور مشترکہ ازدواجی زندگی پر بہت زور دیا گیا ہے اور آنحضرتؐ نے شادی کو اپنی سنت قرار دیتے ہوئے اس سے روگردانی کرنے والے کو آپ کی امت سے خارج قرار دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آنحضرتؐ کی اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے ہر سال امت مسلمہ کے بہت سے جوان اور نوجواں شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں اور اپنی مشترکہ زندگی کا آغاز کرتے ہیں جس کی ایک مثال حال ہی میں مدافع حرم، شہید مجید قربانخانی کی بہن، زینب قربانخانی کی ہے جس کا عقد نکاح رہبر انقلاب اسلامی کے محضر میں انجام پایا اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ہی انکا صیغہ نکاح جاری کیا جسے آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #شہید_مجید_قربانخانی #زینب_قربانخانی #احسان_عطائی #انگوٹھی #حق_مہر #قرآن #تعاون #وکیل #عقد_دائم #مبارک #دعا

کل ملاحظات: 7802