دوسرے کئی میدانوں کی طرح علمی میدان میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور ترقی، وہ بھی بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق، پوری دنیا کی نسبت 10 یا 13 گنا زیادہ ہے۔ اس ترقی کے اہم ترین رازوں میں سے ایک اہم راز کا تعلق شہید مطہریؒ کے یوم شہادت کو یوم مُعلّم (teacher day) قرار دینے اور پھر ایرانی اساتذہ کا شہید مطہریؒ کے نقشِ قدم پر چلنے سے متعلق ہے۔ شہید مطہریؒ عالم تھے، مفکر تھے، فلسفی تھے، فقیہ تھے، لیکن آپؒ کی وہ سب سے اہم خصوصیت اور خوبی کون سی تھی کہ جسے تمام اساتذہ کو اپنے لیے آئیڈیل بنانا چاہیے، چاہے وہ دینی مدارس کے اساتذہ ہوں، یا یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور اسکولوں کے اساتذہ ہوں۔ اس اہم سوال کا جواب جاننے کے لیے، ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی یہ ویڈیو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #شہید_مطہری #ولی_امر_مسلمین #یوم_معلم #حوزہ #یونیورسٹی #افکار #فکری_جہاد #مارکسزم #لبرلزم #مقابلہ #کتب #ذمہ_دار #معاشرے_کی_ضروریات #معاشرے_کی_ترجیحات

کل ملاحظات: 7979