امام حسین علیہ السلام کے مدینہ چھوڑ نے سے لیکر شہادت تک جو فرامین اور ارشادات ہم تک پہنچے ہیں انکا اگر مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ظلم کرنے والے، ظلم سہنے والے اور ظلم کے آگے خاموش تماشائی بن کر بےحسی کے ساتھ ظلم کا مشاہدہ کرنے والے تینوں جرم میں شریک ہیں۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنے قیام کے ذریعے دنیا والوں کو یہی سبق دیا ہے کہ نہ تو خود تم ظالم بنو اور نہ ہی مظلوم بن کر ظلم کیلئے میدان فراہم کرو اور نہ ہی ظلم کے آگے خاموش تماشائی بن کر سماج میں ظلم کو پنپنے دو، کیونکہ یہ تینوں ظلم کی مثلث کو تشکیل دینے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں امام حسین علیہ السلام کے فرامین کی روشنی میں ولی امرمسلمین سید علی خامنہ ای کی زبانی اسی مطلب کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جسے آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ظلم #فرامین_امام_حسین #سبق #تماشائی #ظلم_سہنے #ظالم

کل ملاحظات: 12038