اِنَّ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَـهُـمُ الرَّحْـمٰنُ وُدًّا۔’’بے شک جو ایمان لائے اور نیک کام کیے عنقریب رحمان ان کے لیے محبت پیدا کرے گا۔‘‘(سورہ مریم، آیہ:96)

خداوندِ متعال ایسے افراد کی محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا کرتا ہے جو اُس کی اطاعت میں سر خم کئے ہوئے ہوں اور خداوندِ متعال کے مقرب بندوں کے راستے پر چلتے ہوئے دنیا کے محرومین اور مظلومین کی فریاد رسی کرتے ہوں اور انہیں عَالَمی شیطانی طاقتوں کے چنگل سے آزادی دلانے کے لیے آواز بلند کرتے ہوں اور اِس راستے میں استقامت سے کام لیتے ہوں۔ عصر حاضر میں ایک شخص جو مکتبِ عاشورہ کا حقیقی شاگرد ہے جو خمینی بت شکن کے عاشورائی راستے پر گامزن ہے اور کفر و نفاق سے بر سرِ پیکار ہے اور اِس راستے میں ملامت کرنے والوں کی ملامت کی پروا نہیں کرتا ہے اور مسلمانوں کو باہمی اتحاد و بھائی چارگی کی دعوت دیتا ہے اور ظالمین و ستمگروں کی آنکھوں کا کانٹا ہے وہ منجی بشریت صاحب الزمان کے نائبِ برحق، سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ ہیں۔ جن کی تمجید دوست تو دوست دشمن بھی کرنے پر مجبور ہیں۔

خوبصورت عربی ترانہ اردو سبٹائٹل کے ساتھ پیشِ خدمت ہے۔

#ویڈیو #عمر #عاشق_کوثر #خامنہ_ای #کشتی_عشق #اطاعت #فاطمی #خورشید #مشک

کل ملاحظات: 2142