کربلا کے واقعے کے بعد امام سجاد علیہ السلام اور زینب کبری سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلتے ہوئے ائمہ علیہم السلام کے اصحاب نے بھی عزاداری کوجاری رکھنے کیلئے عزاداری کی محافل کو تشکیل دیا، وہ آپس میں اکھٹےہو کر مجالس کا انعقاد کرتے تھے اور یہیں سے عزاداری کا آغاز ہوا۔ ائمہ علیہم السلام بھی ایسی نشستوں کو بہت پسند کیا کرتے تھے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کی بھی تاکید کرتے کہ ایسی نشستوں میں امر اہلبیت علیہم السلام کو زندہ کیا جائے۔

امر اہلبیت علیہم السلام کا احیاء جہاد تبیین سے عبارت ہے اور اس کام کیلئےعزاداری کی محافل مرکزی حیثیت رکھتی ہیں چنانچہ عزاداری کی محافل کے ذریعے تعلیمات ائمہ علیہم السلام کی تبیین اور توضیح، بہترین طریقے سے انجام پاسکتی ہے۔ عزاداری کی محافل و مجالس کی تشکیل میں ائمہ علیہم السلام کے اصحاب کے کردارکو مدنظر رکھتے ہوئے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای نے عزاداری کو تعلیمات ائمہ علیہم السلام کی تبیین اور توضیح کا مرکز قرار دیا ہے جسے آپ ویڈیو میں مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امرمسلمین #انجمنیں #تشکیل #جہاد #مجالس #ائمہ #اصحاب #ماتم #از_تبیین_تا_قیام

کل ملاحظات: 11623