امام حسن مجتبی علیہ السلام جنت البقیع کے قبرستان میں مدفون ہیں، اور ۱۳۴۴ هجری قمری تک جنت البقیع میں مدفون آئمہ علیہم السلام کے مقدس مقبروں پر ضریح نصب تھی اور اسکے علاوہ گنبد بھی بنا ہوا تھا۔ تاہم اسی سال 8 شوال کو وہابیت کے نجس ہاتھوں جنت البقیع میں مدفون آئمہ علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کو منہدم کیا گیا اور اس دن سے آج تک آئمہ علیہم السلام کے مقدس مزارات ویران پڑے ہیں، وہاں نہ کوئی ضریح ہے اور نہ ہی کوئی گنبد۔

جنت البقیع میں مدفون آئمہ علیہم السلام میں سر فہرست امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ذات ہے، آپؑ کریم اہلبیت علیہم السلام کے لقب سے مشہور ہیں، اور شاعر نے آپکے کرم کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کیلئے حرم کے نہ ہونے کو تسلیم کرنے سے گریز کیا ہے تاہم آپکا حرم کسی ظاہری عمارت پر مشتمل نہیں لیکن ہر مومن کا دل آپکا حرم ہے لہذا یہ نہیں ہوسکتا کہ آپؑ بغیر حرم کے ہوں، چنانچہ اسی نکتے کو محمد حسین پویا نفر کی بہترین آواز پر مشتمل اس نوحے میں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

#قبرستان #مدفون #مقدس #ضریح #گنبد #وہابیت #جنت #البقیع #منہدم #ویران #کریم #اہلبیت #حرم #مومن #دل

کل ملاحظات: 1556