گزشتہ صدی کے دوران دنیا میں رونما ہو نے والے انقلابوں میں سے ایک، امام خمینی کی قیادت اور رہبری میں ایران میں معرض وجود میں آنے والا عظیم اسلامی انقلاب ہے جس نے 2500 سال پر محیط شاہی بساط کو لپیٹ کر اسلامی نظام کو معاشرے میں نافذ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راز امام حسین علیہ السلام کے قیام میں مضمر ہے، اگر امام حسین علیہ السلام کا قیام نہ ہوتا تو حضرت امام خمینی کے بقول کامیابی کا حصول مشکل امر تھا لیکن مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کیلئے منعقد کی جانے والی مجالس نے ایرانی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور یہی مجالس، انقلاب کی کامیابی کا سرچشمہ قرار پائیں۔ چنانچہ اس ویڈیو میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ نے اسی نکتے کی جانب اشارہ کیا ہے جسے آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

#ویڈیو #امام_خمینی #اسلامی_انقلاب #امام_حسین #کامیابی #اتحاد #مجالس_عزاداری #ذریعہ

کل ملاحظات: 10588