محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی مظلوم کربلا حضرت امام حسینؑ کی عزاداری کوعام کرنے اور اسے فروغ کے لئے ماتمی انجمنوں اور سنگتوں کے ساتھ مجالس اور محافل کمیٹیاں بھی فعال ہوجاتی ہیں اور محرم الحرام اورصفر کے مہینوں میں انہی مجالس و محافل اور ماتمی انجمنوں کے ذریعے بہت سے دینی پیغامات اور معارف اہل بیتؑ لوگوں تک منتقل ہوتے ہیں اور بہت سے لوگ تعلیمات اہلبیتؑ سے روشناس ہوتے ہیں اور انہی مجالس میں حقائق کی تبلیغ اورتبیین ہوتی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ پوری بصیرت کے ساتھ ان مجالس میں شریک ہوکر ایک موثر شخص کی حیثیت سے مکتب کی تبلیغ و تبیین کا کام انجام دینا چاہئے جو ان مجالس کا بنیادی مقصد ہے۔

مکتب کی تبیین کے علاوہ دیگر کونسے امورمجالس اور محافل میں انجام دئے جاسکتے ہیں؟ چنانچہ اس سلسلے میں مزید آگاہی کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #مجالس_محافل #ڈھانچہ #معنی #مکتب #تبیین #سوال #جواب #جوان #حرکت #تحرک #طریقہ

کل ملاحظات: 7020