دنیا میں کسی بھی ہدف کو پانے کیلئے انسان کو محنت اور مشقت سے کام لینا پڑتا ہے، بغیر مشقت کے انسان کیلئے ہدف تک رسائی ممکن نہیں ہے۔ اسی اصل کی جانب قرآن کریم میں بھی واضح طور پر اشارہ ہوا ہے: «وَ أَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسانِ إِلاّ ما سَعى» "اور ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی۔" اللہ تعالی کی محبت کا حصول بھی اس اصل سے مستثنی نہیں ہے۔ اگر انسان اللہ تعالی کی محبت پانا چاہتا ہے تو اس کیلئے انسان کو محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اللہ تعالی کی محبت اور مشقت ایک دوسرے کیلئے لازم اور ملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکے درمیان چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بنابر این مشقت کے بغیر محبت خدا کا حصول ممکن نہیں۔ چنانچہ اس ضمن میں حاجی نوری کی کتاب مستدرک الوسائل میں امیر المومنین ؑسے منقول روایت کیا کہتی ہے اور اسکا خلاصہ کیا ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں علامہ محمد تقی مصباح یزدیؒ کی اس ویڈیو میں۔

#ویڈیو #مصباح_یزدی #محبت #مشقت #اللہ #علامت #امیر_المومنین_علیہ_السلام #روایت #مقامات #مشکل #فکر #مسرت #زندگی

کل ملاحظات: 705