انسان کی زندگی میں شامل دوسری چیزوں کی طرح مداحی (نوحہ خوانی) کے باب میں بھی ہر دور کے تقاضوں کے مطابق جدید تخلیقی طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے لیکن جدید تخلیقی طریقوں کو بروئے کارلاتے وقت اس بات پر توجہ دینا ضروری ہے کہ مداحی (نوحہ خوانی) کی شناخت باقی رہے، اسکی اپنی الگ شناخت ہے جس کی حفاظت ہر حال میں ضروری ہے۔

بسا اوقات دیکھنےمیں آتا ہے کہ بعض افراد جدید تخلیقی طریقوں کے نام پراسکی شناخت کو اس طرح دگرگون کرتے ہیں جس پر مداحی (نوحہ خوانی) صادق نہیں آتی، ہمیں ایسے طریقے اپنانے سے گریز کرنا چاہئے جو مداحی (نوحہ خوانی) کے چہرے کو مسخ کردیتے ہیں۔

اس ویڈیو میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای نے مداحی (نوحہ خوانی) کے باب میں جدید تخلیقی طریقوں کو اپنانے کے ساتھ اسکی شناخت کی حفاظت پرزوردیا ہے، آپ اس ویڈیو میں اس بات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امرمسلمین #مداحی #تخلیقی_طریقہ #شناخت #نوحہ_خوانی #محفوظ #از_تبیین_تا_قیام

کل ملاحظات: 8975