ہر چیز کی کوئی شکل و صورت ضرور ہوتی ہے جو اس کی ساخت کوبیان کرتی ہے جس کی وجہ وہ باقی دوسری تمام چیزوں سے ممتاز نظر آتی ہے،یہی قاعدہ مداحی اور نوحہ خوانی میں بھی کار فرما ہے، مداحی اور نوحہ خوانی کی بھی اپنی خاص شکل صورت ہے جو اسے دوسری چیزوں سے متمایز کردیتی ہےاوراس کا اپنا خاص مقام ہے۔صورت کے علاوہ مداحی کا مادہ بھی ہوتا ہے جو مداحی اور نوحہ خوانی کے مواد کو تشکیل دیتا ہے، بنابر این مداحی اور نوحہ خوانی باقی دوسری تمام چیزوں کی طرح مادہ اور صورت پر مبنی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ مداحی اور نوحہ خوانی کی صورت کوکونسے عناصر تشکیل دیتے ہیں؟ اور مواد اور صورت میں کس کو دوسرے پر غالب ہونا چاہئے؟ چنانچہ انہی سوالوں کے تناظر میں مادہ اور صورت کے درمیان فرق کو جاننے کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #مداحی #صورت #مواد #تاریخ #گہرائی #آواز #لحن #غالب #حرکت #ذریعہ #اقدام

کل ملاحظات: 6605