ملکی سطح پر پیداوار میں اضافہ کرتےملکی سطح پر پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کی صورت میں جو فوائد حاصل ہوسکتے ہیں ان میں داخلی طور پر جہاں ملک کے شہریوں کو ملازمتیں فراہم ہوسکتی ہیں وہی بیرونی دباو سے بھی ملک محفوظ رہ سکتا ہے اوراستکباری قوتوں کی جانب سے پابندیوں کی صورت میں پابندیوں کا اثر بھی کم سے کم ہوسکتا ہے۔ اسی لئے معیشیت کو ملکی سطح پر استحکام بخشنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے قرضہ لینے کی نوبت نہ آئیں اور ان سے کسی قسم کی وابستگی نہ ہو، کیونکہ اس طرح کے بین الاقوامی مالیاتی ادارے، استکبار کے ہتھکنڈے ہیں جو ملکوں کی معیشت کو سدھارنے کے لئے نہیں تباہ کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ چنانچہ اس سلسلے میں مزید جانکاری کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔

#ویڈیو #امام_سید_علی_خامنہ_ای #معیشت #فروغ #داخلی #غفلت #عالمی_بینک #رکاوٹ #قرضہ #غلطی #ملک #خصوصیات

کل ملاحظات: 6428