إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيداً «6» وَ نَراهُ قَرِيباً «7»(سورہ معارج)
“بے شک وہ لوگ اسے دور اور ہم اسے قریب سمجھتے ہیں.”

انتظار یعنی توجہ، انتظار یعنی ایک یقینی حقیقت پر نظر رکھنا، یہ ہے انتظار کا مفہوم۔ انتظار یعنی وہ مستقبل جس کے ہم منتظر ہیں یقینی ہے۔ بالخصوص اس لئے بھی کہ یہ انتظار ایک جیتے جاگتے انسان کا انتظار ہے، یہ بہت اہم بات ہے۔

انتظار انسان کو سلاتا نہیں بلکہ بیدار رہنے پر مجبور کرتا ہے. انتظار کامل آمادگی کا نام ہے. انتظار، انسانیت دشمن طاقتوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے اور اس راستے میں استقامت کا نام ہے. اور وہ لوگ جو حقیقی منتظرین میں سے ہیں وہ ضرور منجی عالم بشریت کی رکاب میں حاضر ہونگے اور اس الہی و آئیڈیل حکومت کے قیام کے لیے آپ علیہ السلام کی رکاب میں وقت کے طاغوتوں سے بر سر پیکار ہونگے.

منجی عالم بشریت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت کی مناسبت سے خوبصورت ترانہ اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #منجی_بشریت_کی_رکاب #ترانہ #زیبا_دن #حاج_قاسم #شہداء #سورج_طلوع_ہوگا #عاشقان #ذوالفقار #بقیتہ_اللہ #سحر

کل ملاحظات: 2256