السَّلامُ عَلَیْکَ یا اَبَا الْفَضْلِ الْعَبّاسَ بْنَ اَمیرِالْمُؤْمِنینَ

عباس چاند ہیں شہِ بدر و حنین کے​
لیکن یہ سارے جلوے ہیں حبِ حسین کے​

ابـوالفـضـل العباس علیہ السلام اپنے بھائی، دنیا کے حریت پسندوں اور آزاد ضمیروں کے پیشوا سید الشہداء حسین بن علی علیہ السلام کی سپہ سالاری میں اپنے زمانے کے سفاک اموی طاغوت کے خلاف اٹھے اور ان کے پاکیزہ خاندان، انصار و اعوان کے قیام ہی کی برکت سے کلمہ حق سر بلند ہوا اور اسلام فتح مند ہوا اور حق و حقیقت کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑی۔

عباس علمدار ایمان، بصیرت، شجاعت اور وفاداری کے پیکر تھے. آپ علیہ السلام عصر حاضر میں بھی شیطانی طاقتوں کے خلاف نبرد آزما مکتب عاشورہ کے شاگردوں کے لیے نمونہ عمل ہیں.

مولا حسین اور غازی عباس علمدار علیھما السلام کی یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے منقبت اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #مولا_حسین #عباس_علمدار_کی_آمد_مرحبا #روشنی #برکت #عالمین_کی_جان #خدائے_غیرت #کوہ_احساس

کل ملاحظات: 2689