خدا کی قسم اگر میرے لئے ایک مسند بچھائی جائے اس پر بیٹھ کر میں تورات والوں کو(ان کی) تورات سے، انجیل والوں کو(ان کی) انجیل سے، اھل زبور کو(ان کی) زبور سے اور قرآن والوں کو( ان کے) قرآن سے فیصلے سناؤں۔ اس طرح کہ ان کتابوں میں سے ہر ایک کتاب بول اٹھے گی کہ پروردگارا علی (ع) کا فیصلہ تیرا فیصلہ ھے۔ خدا کی قسم میں قرآن اور اس کی تاویل کو ھر مدعی علم سے زیادہ جانتا ھوں۔ قرآن مجید کی آیت کے متعلق میں تمہیں قیامت کے دن تک کی خبر دے سکتا ھوں۔

حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے امتیازات کے حوالے سے آپ (ع) کے بہت سے ایسے کامل کلمات ھیں جو آپ (ع) کی عظمت، طہارت، شرافت و فضیلت پر دلالت کرتے ہیں جو آپ (ع) کی ذات کے علاوہ کوئی بھی اس کا حقدار نھیں ھے۔

آپ(ع) نے ارشاد فرمایا:
واللہ لو کُشف الغطاء ما ازدت  یقینا. “خدا کی قسم اگر پردے ہٹا دیئے جائیں تو بھی میرے یقین میں اضافہ نہیں ہوگا”۔

مولا الموحدین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت پر ایک خوبصورت منقبت اردو سبٹائٹل کے ساتھ اس ویڈیو میں ضرور مشاہدہ کیجئے.

#میرا_مولا_علی #منقبت #حیدر_سے_عشق #پورے_عالم_کاامام_علی_ہے #لافتی_الا_علی #علی_ولی_اللہ #علی_مع_الحق #حق_مع_العلی #یداللہ_علی

کل ملاحظات: 8280