واللہ لو کُشف الغطاء ما ازدت  یقینا.

خدا کی قسم اگر پردے ہٹا دیئے جائیں تو بھی میرے یقین میں اضافہ نہیں ہوگا۔
اور اسی طرح حضرت کا یہ ارشاد کہ:
والله لو اُعطیتُ الاقالیم السبعة بما تحت اٴفلا کِھا علیٰ ان اعصي الله في نملہٍّ اسلبھا جلبَ شعیرہ لما فعلتُ۔
“خدا کی قسم اگر مجھے سات اقلیم اس لئے دے دئے جائیں کہ میں الله کی نافرمانی کرتے ہوئے چیونٹی کے منہ سے جو کا چھلکا چھین لوں تو میں ایسا نہیں کروں گا”.

امام علی علیہ السلام نہ صرف تمام اچھے لوگوں کے صفات کے تنہا حامل ہیں بلکہ پیغمبر اسلام کے علاوہ تمام اولو العزم پیغمبروں کے اوصاف کا بھی خلاصہ ہیں۔ انسانیت کا ہادی اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جانشین ایک ایسی ہی صفات کا حامل انسان ہوسکتا ہے جو نبی کی تمام خصوصیات کا حامل اور مقام عصمت پر فائز ہو.

امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی بارگاہ اقدس میں خراج عقیدت اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #میرے_راستے_کی_روشنی_علی #عشق_سے_پکارتا_ہے #حق_کو_پہچانتا_ہے #زندگی_کی_لذت #گھر_کی_برکت #آذان_کی_مٹھاس #بندگی #پناہ_گاہ #حرم_کی_فضا #انسیت #ضریح #صف_شکن

کل ملاحظات: 2034