امام صادقؑ وہ ہستی ہیں کہ جن کی زندگی خدا کی عبادت میں گذری اور اماموں میں ”شیخ الائمہ” کے لقب سے معروف ہیں کہ ائمہ میں سب سے زیادہ مسن تھے، اور امام صادقؑ اپنی ماں حضرت زہرا (س) کی مظلومیت کو ہمیشہ یاد کر کے روتے رہے اور خود بھی مظلومیت میں حضرت زہرا (س) سے دو چیزوں میں مشابہ ہیں: ایک ان کو اپنی آخری عمر میں بہت آزار اور تکلیف دی گئی اور چند بار دربار میں بلایا گیا اور اور ان کی توہین کی گئی۔ اور دوسرا اپنی ماں حضرت زہرا (س) کی طرح ان کے گھر کو بھی آگ لگائی گئی۔ اور آج بھی امامؑ کی مظلومیت ان کی قبر اور بقیع کی غربت سے واضح ہے، ان شاء اللہ ایک دن ہم بقیع کا حرم بنائیں گے۔

اس امامِ مظلوم کی شہادت کی مناسبت سے فارسی نوحہ اردو سبٹائٹل میں پیش خدمت ہے۔

کل ملاحظات: 1604