حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں نواسوں کے ساتھ انتہائی محبت فرماتے تھے، سینے پر بٹھاتے تھے، کاندھوں پر چڑھاتے تھے اور مسلمانوں کو تاکید فرماتے تھے کہ ان سے محبت رکھو.

مگر چھوٹے نواسے کے ساتھ آپ کی محبت کا انداز کچھ خاص تھا. نماز میں سجدے کی حالت میں حسین پشت مبارک پر آگئے تو سجدے میں طول دے دیا اور جب بچہ خود سے بخوشی پشت پر سے اتر گیا اس وقت سر سجدے سے اٹھایا اور کبھی خطبے کے دوران حسین مسجد کے دروازے سے داخل ہونے لگے اور زمین پر گر گئے تو رسول نے اپنا خطبہ روک دیا منبر سے اتر کر بچے کو زمین سے اٹھایا اور پھر منبر پر تشریف لے گئے اور مسلمانوں کو متنبہ کیا کہ دیکھو! یہ حسین ہے اسے خوب پہچان لو اور اس کی فضیلت کو یاد رکھو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسین علیہ السّلام کے لیے یہ الفاظ بھی خاص طور سے فرمائے تھے کہ حسین مجھ سے اور میں حسین سے ہوں۔ مستقبل نے بتا دیا کہ رسول کا مطلب یہ تھا کہ میرا نام اور کام دنیا میں حسین کی بدولت قائم رہے گا.

یوم ولادت پر نور امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے ایک خوبصورت منقبت اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے.

#ویڈیو #نور_فاطمہ_زہرا_مولا_حسین_کی_آمد #مسرت #مسکراہٹ #محو_دیدار #حسین #ملائکہ #خامس_آل_عبا #جلوئے_قرآن #سوم_شعبان #زینب_کبری

کل ملاحظات: 2668