امیر المومنین علیہ السلام کا فرمان ہے کہ حکومت کفر کے ساتھ باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم کے ساتھ نہیں۔ چنانچہ امام علیہ السلام کے اسی نورانی فرمان کے تناظر میں دیکھا جائے تو وہ وقت دور نہیں کہ امریکی ظالم حکومت، مظالم کے سمندر میں ڈوب جائے، اس وقت دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہورہا ہے اسکی جڑیں کسی نہ کسی طرح امریکہ سے ملتی ہیں اور اس وقت ظلم کا سب سے بڑا مظہر اور پشت پناہی کرنے والا ملک، امریکہ ہی ہےاور وہ اپنے ظاہر کو سجاتے ہوئے دوسروں کو دھوکہ دینے کے ساتھ ان پر رعب جماکر اپنے مذموم اور ناجائز مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن جس طرح ٹائٹینک کے نام سے مشہور بحری جہاز کو اسکی شان و شوکت ڈوبنے سے نہیں روک سکی اسی طرح امریکہ کی یہ ظاہری سجاوٹ اسے ڈوبنے سے نہیں بچا سکے گی۔

چنانچہ ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی پیشگوئی کے مطابق عنقریب ہر انسان اسکا عینی شاہد ہوگا۔ انشاللہ۔

اس حوالے سے امام علیہ السلام کے مذکورہ نورانی کلام سے الہام لیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کی تباہی کے بارے میں مزید کیا فرمایا ہے؟ اور امریکہ کی تباہی کو کس چیز سے تشبیہ دی ہے؟ اور امریکہ سے مخالفت کی بنیادی وجہ کیا بیان کی ہے؟

ان سوالات کے جوابات سے آگاہی کے لیے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امریکہ #ظلم #رعب #استکبار #سجاوٹ #ٹائٹینک #شوکت #ڈوبنا #طاغوت #سرکشی #مخالفت #اقدار # بغاوت

کل ملاحظات: 7978