اوۤلُنَا محمد اوسَطُنا محمد آخِرُنَا محمد

آئمہ معصومین علیہم السلام کی مبارک زندگی مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے اگر ہم تمام اماموں کی زندگی کو اور ان کے اہداف کو سمجھنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ اول سے آخر تک اِس طرح مطالعہ کریں جیسے ایک ایسے انسان کی زندگی کا مطالعہ کر رہے ہیں جس نے 250 سال زندگی گزاری ہو اور مختلف نشیب و فراز سے گزرا ہو۔ اگر ہم اِس طرح اماموں کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہمیں یہ سمجھنے میں آسانی ہوجائے گی کہ مختلف تاریخی مقامات پر دین محمدی کی حفاظت اور بقا کے لیے ہر ایک امام نے اپنے زمانے کے حساب سے کیا حکمت عملی اپنائی۔ آئمہ علیہم السلام کے سکوت، قیام، جلاوطنی، زندانوں میں جانا اور مبارزات اور جدوجہد کی طویل داستان سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اول سے آخر تمام اماموں کی زندگی پر ایک انسان کے عنوان سے نگاہ کریں اور مطالعہ کریں۔

اِس موضوع پر ولی امرمسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے آگاہی کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ڈھائی_سو_سالہ_زندگی #مسلسل_جدوجہد #امامت #ایک_انسان #مطالعہ #نور

کل ملاحظات: 9796