اے زندگی جلال شہ مشرقین دے
اس تازہ کربلا کو بھی عزم حسین دے

امام عالی مقام علیہ السلام نے ایک عظیم الشان ہدف اور مقصد کے لیے قربانی دی، نہ فقط اپنی قربانی دی بلکہ اپنے پورے گھر کو اُس عظیم ہدف اور مقصد کے لیے قربان کردیا۔ امام حسین علیہ السلام کی اِس تاریخی اور بے مثال قربانی میں تا ابد انسانیت کی نجات اور ہدایت کے لیے ایک پیغام موجود ہے اور وہ یہ کہ جب بھی دنیا کی شیطانی طاقتیں انسانیت کو ظلمت میں دھکیلنے کے لیے میدان میں آجائیں تو تمام حق پرستوں اور آزاد ضمیر انسانوں کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ اِن شیطانی طاقتوں کے مقابلے کے لیے سینہ سِپر کردیں۔ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری، آپؑ پر رونے اور آپؑ پر ماتم کرنا اِس لیے مقدس اسلامی شعائر میں سے قراد دیا گیا ہے تاکہ ہم آپؑ کے مقصد و ہدف کو کبھی فراموش ہونے نہ دیں۔

اِس موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے مستفید ہونے کے لیے اِس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #مولوی #حلب #شاعر #سیاہ #ماہ_محرم #شہادت #ہدف #ذمہ_داری #پیروکار

کل ملاحظات: 9272