تری حریف ہے یا ربّ سیاست افرنگ
مگر ہیں اس کے پجاری فقط امیر و رئیس

مغرب کی مادی ترقی اور علوم میں ترقی کی وجہ سے کچھ نافہم مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ مغربی دنیا انسانیت کی خیر خواہ دنیا ہے جب کہ ہم تاریخ پر نگاہ کریں اور اُن کی موجودہ سیاست پر دقیق نگاہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ فقط اپنے مفادات کے حصول کے لیے ہر قسم کے حربے اپناتے ہیں۔ علم کے غلط استعمال کے ذریعے آج دنیا کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا سہرا مغرب کے سر جاتا ہے۔ وہ اپنا مفاد اِس چیز میں سمجھتے ہیں کہ ترقی پذیر ممالک بالخصوص مسلمان ممالک ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن نہ ہوں کیونکہ یہ چیز اُن کے مفادات کے خلاف ہے اِس چیز کا اظہار باقاعدہ طور پر کچھ مغربی سیاسیی افراد برملا کر بھی چکے ہیں۔ مسلمانوں کی بقا اور ترقی باہمی وحدت، علم و ٹیکنالوجی کی طرف توجہ، خود مختاری اور اسلامی اقدار کے تحفظ میں ہے۔

اِس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو سے استفادہ کیجئے۔

#ویڈیو #مغرب #تحفہ #ترقی #نچلی_سطح #استعمال #استعماری #مشیت #اسلام_کی_برکت #قید

کل ملاحظات: 2416