«القدس لنا» کے نام سے یہ ایک بہترین فارسی ترانہ ہے جس میں «قاسم صرافان» نامی شاعر نے قدس کی آزادی کے خواب کو قلمبند کرنے کی کوشش کی ہے اور صیہونی خونخواروں کے چنگل سے قدس کی آزادی کے بعد مؤمنوں کے دلوں پر طاری ہونے والے وجد کی کیفیت کے ساتھ عالم طبیعت میں رونما ہونے والے کیف و سرور کی کیفیت کو بھی بیان کیا ہے۔ شاعر نے اپنے اشعار میں قدس کی آزادی کی شرط کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے موجودہ دور کے اس خیبری معرکے کو سر کرنے کے لیے خیبر شکن اور فاتح خیبر کے آخری فرزند کے ہاتھوں بیعت کو ضروری قرار دیا ہے۔ «مجال» نامی ایران کے مشہور ترانے پڑھنے والے اس فرد کی خوبصورت اور پرجوش آواز میں، اس انتہائی خوبصورت فارسی ترانے کو اردو ترجمہ کے ساتھ ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #ترانہ #مجال #یوم_القدس #فلسطین #اللہ #قیام #نماز #قدس_میں_افطاری #القدس_لنا #قیام_کی_شرط #امام_زمانہ #قدس_میں_عید #یوسف #خیبر #ذوالفقار #دسترخوان

کل ملاحظات: 1706