اگر کوئی شخص یہ خیال کرے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے لے کر حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام تک ہمارے اِن آٹھ اماموں نے صِرف اور صِرف احکامِ الٰہی اور دینی معارف کی تبلیغ پر توجہ دی ہے اور اپنے زمانے کے سیاسی حالات سے لاتعلق رہے ہیں تو یقیناً اِس شخص نے ان اماموں کی زندگیوں کا گہرا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ اِن ہستیوں کی حیاتِ مبارکہ سے جو بات واضح ہوتی ہے وہ اور اسلام میں امامت کے معنی اور مکتبِ تشیع جس فلسفۂ امامت کا قائل ہے اِس کے مطابق، اِس سے ہٹ کر کسی صورت میں اِن الفاظ کا اطلاق قابلِ قبول نہیں ہو سکتا ہے۔ اگر آئمہ معصومین علیہم السلام کی طرف سے مبارزہ اور چیلنج کے حوالے سے کوئی ایک جملہ نہ بھی ہوتا، تب بھی ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اِن بزرگوں نے ضرور مبارزہ کیا ہے مگر اِن کے مبارزات اور جدوجہد سے متعلق خبریں ہم تک نہیں پہنچی ہیں اور ہم اں سے بے خبر ہیں۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 76 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی