ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
آپ دیکھئے کہ حضرت امام علی نقی علیہ السلام کو مدینہ سے سامراء بُلا کر جوانی ہی میں( یعنی بیالیس سال کی عمر میں) شہید کر دیا جاتا ہے؛ اِسی طرح امام حسن عسکری علیہ السلام 28 سال کی عمر میں شہید کر دئے جاتے ہیں۔

یہ سب کچھ اِس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آئمہ معصومین علیہم السلام اور اِن کے پیروکاروں اور شیعوں کی تنظیمی سرگرمیاں پوری تاریخ میں جاری و ساری ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومتی اہلکار اور کارندے ہمیشہ چوکس رہتے ہیں، لیکن اِس کے باوجود آئمہ اطہار علیہم السلام اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں؛ یعنی وہ اپنی تمام تر مظلومیت کے باوجود، عزّت اور عظمت کے مالک رہے ہیں۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 429 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی