امام حسین علیہ السلام نے ایک ایسے واجب کو ادا کرنے کے لیے قیام فرمایا، جو ہر زمانے اور ہر تاریخ میں تمام مسلمانوں کو اپنی طرف بُلا رہا ہے اور یہ واجب عبارت ہے اِس بات سے کہ مسلمان جب اِس بات کا مشاہدہ کریں کہ اسلامی معاشرے کا نظام ایک بنیادی خرابی کا شکار ہو گیا ہے اور اِس کے تمام اسلامی احکامات کو خطرہ لاحق ہے، تو ایسے حالات میں ہر مسلمان پر قیام کرنا واجب ہے۔ البتہ یہ قیام مناسب حالات اور شرائط میں واجب ہوتا ہے، یعنی قیام کرنے والا یہ جانتا ہو کہ قیام اثر بخش ہوگا۔ اِس کے علاوہ قیام کرنے والے کا زندہ رہنا، قتل ہونا، یا مشکلات و مصائب کا سامنا نہ کرنا، یہ شرائط میں سے نہیں ہیں۔ لہذا امام حسین علیہ السلام نے قیام کیا اور عملاً اِس واجب کو انجام دیا تاکہ رہتی دنیا کے لیے ایک درس ہو۔ امام حسین علیہ السلام نے ایک ایسا کام کر دکھایا کہ جس سے لوگوں کے ضمیر جاگ گئے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 200 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی