آپ تاریخ اُٹھا کر دیکھیں، اسلامی معاشرے میں جو انحراف پیدا ہوا اِس کی وجہ نفاق ہے۔ ممکن ہے کہ ایک مرتبہ باہر سے کوئی دُشمن حملہ آور ہو جائے اور وہ شکست دے، مار دھاڑ کر دے لیکن وہ نابود نہیں کر سکتا، کیونکہ ایمان اپنی جگہ باقی رہتا ہے اور کسی نہ کسی موقع پر سر اُبھار لیتا ہے اور دوبارہ ایمان کا شجرہ سرسبز و شاداب ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر کبھی یہ اندرونی دُشمن آور ہو جائے تو وہ انسان کے دِل کو ایمان کے نور سے خالی کر دیتا ہے اور اِسے غلط راستے پر ڈال دیتا ہے۔ پس جہاں کہیں بھی انحراف دِکھائی دے تو سمجھ لینا چاہیے کہ اِس کے پیچھے نفاق کار فرما ہے۔ پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنی حیات مبارکہ میں اِس دشمن کا بھی مقابلہ کیا ہے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 57 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی