یہ دور امامؑ کے اقتدار کا دور ہے۔ امامت کا یہ دور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی چار سال نو مہینے (کی ظاہری) خلافت اور حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے دورِ خلافت کے چند مہینوں پر مشتمل ہے۔ جو تمام تر کوتاہیوں، افسردگیوں اور بے شمار مشکلات کے باوجود جن سے کوئی بھی انقلابی حکومت بچ نہیں سکتی ہے، اسلامی حکومت کے ایک درخشندہ ترین باب کی حیثیت سے نمایاں ہے۔ تاریخِ بشریت میں سب سے زیادہ اِسی دور میں انسان کے فطری رویّوں، عدالتِ اجتماعی اور اسلامی تعلیمات کے گوناگوں پہلوؤں پر انتہائی قاطعیت، جرأت مندی اور صراحت کے ساتھ عمل کیا گیا ہے۔ آئمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی کا یہ دورانیہ جس کی جانب آئمہ اطہار علیہم السلام پوری دو صدیوں تک لوگوں کو دعوت دیتے ہوئے ایسی ہی حکومت کے قیام کی جدوجہد کرتے رہے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 80 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی