تاریخِ امامت کا یہ بیس سالہ دور امام حسن علیہ السلام کی معاویہ کے ساتھ صلح (سن 41 ہجری) سے لیکر واقعہ کربلا (یعنی سن61 ہجری) تک محیط ہے۔ امام حسن علیہ السلام کی معاویہ کے ساتھ صلح کے ساتھ ہی شیعوں کی نیم مخفی کاروائیوں کا آغاز ہو چکا تھا۔ جس کا بنیادی مقصد بھی کسی مناسب وقت میں حکومتِ اسلامی کو خاندانِ نبوت کی طرف لوٹا دینا تھا اور بظاہر یہ موقع بہت زیادہ دور بھی نہ تھا، بلکہ امیرِ شام کی زندگی کے خاتمے پر اِس بات کی صاف اُمید دکھائی دے رہی تھی۔ لہٰذا تاریخِ امامت کے اِس تیسرے دور کو ’’اسلامی حکومت کی تشکیل کے لیے مختصر مدّت کی جدوجہد کا دور‘‘ کہا جاسکتا ہے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 81 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی