میرا سلام ہو آپ پر اے میرے مولا! یا رسول اللہؐ! اور آپ کے چچا کے بیٹے امیرالمومین علی ابن ابیطالبؑ پر اور صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کے بیٹے حسنؑ اور حسینؑ پر اور امام حسینؑ کے بیٹوں پر، ہمارے مولا امام زمانؑ تک، میرے مولا میں خداوند متعال سے دعاگو ہوں کہ اپنی جان کو قربان کر کے اپنے شرعی وظیفے کو ادا کر سکوں، میرا بہت دل کرتا ہے کہ آپ کے ہم رکاب شہید ہوتا!

سلام ہو امام حسینؑ کے فرزند روح اللہ امام خمینی (رضوان اللہ) پر
سلام ہو امت اسلامی کے رہبر علی خامنہ ای پر
سلام ہو مقاومت اسلامی، شہداء اور شیخ راغب پر
سلام ہو حجت السلام والمسلمین سید حسن نصراللہ پر

میری مہربان اور محترم والدہ! مجھے معاف فرمائیں اور صبر کریں ،انشاءاللہ میری شہادت کا دن عید کا دن ہو گا نہ کہ غم کا دن اور آپ سے عذر خواہی کرتا ہوں۔

والد گرامی! مجھے معاف فرمائیں، میں الحمدللہ آپ کی سکھائی گئی باتوں پر عمل کر کے بڑا ہوا ہوں اور یہ آپ کی محبت سے ہوا ہے اور، اپنی بہنوں، اور بھائیوں سے معافی کا طالب ہوں

میرے مجاہد بھائیو! شہداء کی امانتوں کی حفاظت کرنا، میرا دل چاہتا ہے کہ ان کو دیکھوں اور اُسی راستے پر چلتا رہوں کیونکہ اُس راہ کو خون سے رقم کیا گیا ہے۔اور یہ راہ امام حسینؑ ہے اورسخت و دشوار راستہ ہے، اس لیے صبر سے کام لیں، رہبر کے حکم کے پابند بنیں، انشاءاللہ کامیابی نزدیک ہے، اور خدا کا ہمارے ساتھ وعدہ ہے، فلسطین میں انتفاضہ پر سلام ہو، سلام ہو ہر اس بچے، عورت، بوڑھے اور جوان پر کہ جو اپنے حق اپنی زمین اور اپنی ناموس کا دفاع کرے، انشاءاللہ میرا خون آپ کے زخموں پر مرہم ہو گا اور آپ کے دردوں اور تکلیفوں کا مداوا ہوگا، اے ملت مسلمان ہمیں اپنا حق اور وظیفہ پہچاننا چاہیے اور ہمیں جہادکرنا چاہیے، کم ازکم باتوں میں یا مواقف میں اور آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ خداوند متعال نے قرآن مجید میں کیا فرمایا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
’’وہ مومن کہ جب لوگوں نے ان سے کہا کہ تمارے مقابلے میں بہت بڑا لشکر جمع ہو گیا ہے پس اس سے خوف زدہ ہوجاؤ، تو انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے خدا ہی کافی ہے اور وہ بہترین مدد کرنے والاہے‘‘۔

پس آپ کے لیے خدا کافی ہوناچاہیے اور مستکبرین سے نہ ڈرو کیونکہ ہمارے سے بھی زیادہ کمزور ہیں اور یہ وہی چیز ہے جس کو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

والسلام علیکم