مقاومت اسلامی کے میرے مجاہد بھائیو! آپ کو اس راستے پر چلتے رہنے کی وصیت کرتا ہوں کہ جو شہداء کا راستہ ہے اور اُن کے خون سے ہموار ہوا ہے اور ظالموں کے سامنے ہرگز شکست تسلیم نہ کرنا اور بہترین جہاد ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے۔

والد گرامی! آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ آپ کبھی بھی میرے اس راستے پر چلنے میں مانع نہیں ہوئے بلکہ آپ مجھے ہمیشہ تشویق کرتے تھے۔

اے مجاہد،مومن اور پاک والد، اے علوی، اے حسینی، مہربان ماں! اے مومن اور پاک ماں اے حضرت زہراؑ کے راستے کی پیرو، آپ نے مجھے محمد و آل محمدؐ سے عشق سکھایا ہے، فخر کریں کہ آپ کا بیٹا اس صحیح راستے پر شہید ہوا، خدا سے دعا کرتا ہوں کہ آپ کو صبر و تسلی عطا کرے۔

میری پیاری زوجہ! میرے پیارے بیٹو!
آپ کو تقویٰ الہٰی کی وصیت کرتا ہوں اور اپنے امور کو منظم کرنے، نیک اعمال، اولیا اللہ کے راستے کی پیروی اور شہداء اور صیحح لوگوں کی پیروی کی وصیت کرتا ہوں، ہرگز حزب اللہ کے خط سے جدا نہ ہونا، اہلبیتؑ کے اخلا ق کو سیکھو اور اس پر عمل کرو اور اپنے معاشرے کو سکھاؤ اور سب کے لیے گفتار سے پہلے کردار سے نمونہ عمل بنو، آپ سب سے عذر خواہی کرتا ہوں، خصوصاً والد، والدہ سے، زوجہ سے، اپنے بچوں سے اور عزیز وں سے۔

(والسلام علیکم)