ہم نے اپنے واضح ایمان اور عقیدہ کے ذریعے کہ جو ہمارے دلوں میں ہے فیصلہ کیا ہے کہ امام حسینؑ اور اہلبیتؑ کے راستے پر چلتے رہیں تاکہ ان پر جو ظلم و تشدد ہوا ہے اس کے بدلے میں اظہار یکجہتی کر سکیں۔ اور جس طرح ہم نے رسول اللہؐ اور ان کے خاندان کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ صہیونی دشمن کو لبنان میں جہاں بھی ہوں ختم کر دیں گے اور یہ خدا کا وعدہ ہے اس پر عمل کریں گے انشاء اللہ!

مقاومت اسلامی کے میرے مجاہد بھا ئیو!
آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ حضرت اباعبداللهؑ ٰٰکے راستے پر چلتے رہیں اور اُن شہدا کے راستے پر کہ جنہوں نے خود کو اس مقدّس سرزمین کی آزادی کے لیے قربان کیا، خون کے آخری قطرے تک اس راستے کی حفاظت کریں، کسی بھی دشمن کے مقابلے میں سُستی نہ کریں کیونکہ یہ خدا کی خوشنودی کے حصول کا راستہ ہے، فقط یہی راستہ ہے کہ امام حسینؑ، سید عباس موسوی اور راغب حرب تک پہنچاتا ہے۔

اے زندہ شہیدو! خدا آپ کے سوائے کسی کی مدد نہیں کرے گا تاکہ ہم دو نیکیوں میں ایک یعنی کامیابی یا شہادت پر فائز ہوں۔

والدین محترم ! آپ سے معذرت خواہ ہوں، چھوٹا تھا کہ آپ سے جدا ہوا اور اس وقت جب آپ کو میری ضرورت تھی باقی لوگوں کی طرح آپ کے پاس ہوتا لیکن میں دور تھا، یہ مجاہد برادران کی ہمراہی کرنے کی وجہ سے تھا کہ جنہوں نے خدا اور خاندانِ عصمتؑ کے ساتھ کلمہ ’’لا الہ الااللہ محمد رسول اللہؐ ‘‘ کی زمیں پر سربلندی کا پیمان باندھا ہے۔ اگر میرا رویہ آپ کے ساتھ سخت ہو یا کوتاہی کی ہو تو مجھے معاف فرمائیں، مجھ پر فخر کریں اور غمگین نہ ہوں اور خاندان عصمتؑ کے قریب ہوں اور اس راستے کو جو خداوند متعال نے اپنے خاص بندوں کے لیے مخصوص کیا ہے پر چلتے رہیں۔

تمام جاننے والوں سے معذرت کا طلبگار ہوں۔
(والسلام علیکم)