سلام ہو خون ِ شہدا کے امین حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل جناب سید حسن نصراللہ پر، خدا ان کی عزت میں اضافہ فرمائے، سلام ہو مقاومتِ اسلامی کے شہیدوں کے سالار شہید عباس موسوی پر، سلام ہو شیخ ِشہداء شیخ راغب حرب پر، سلام ہو تمام شہدائے مقاومت پر اور سلام ہو تمام اسیروں پر جو غاصبوں کی جیلوں میں ہیں، سلام ہو فلسیطن و لبنان میں تمام فداکار زخمیوں پر، سلام ہو میرے حزب اللہ میں مقاومتِ اسلامی کے بھائیوں پر، سلام ہو تمام شہیدوں اور لبنان و فلسیطن میں شہادت کے خواہش مندوں پر، مقاومت اسلامی کے میرے بھائیوں کہ جنہوں نے اپنے صبر سے روایت کو توڑ ڈالا اور دنیا کو ایمان کے ساتھ شکست دی اور آپ کے پرچم کو اس راستے پر کہ جوشہداء اورشہادت کے چاہنے والے کے خون سے بنا ہے لہرایا ہے تاکہ افق سے عزت کے ساتھ طلوع کریں اور لوگوں کو اپنے نور سے منور کریں اور صیہونی؛ ان پرچمداروں کے خوف سے لرزیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی قوت ان کے ہاتھوں یقینی ہے یہ زرد پرچم ان کے لیے ذلت آمیز شکست لے کرآئے گا اور بہت جلدی ان کے دلوں میں اتر جائےگا اور یہ عظیم شرف ہے کہ ہمارے کریم مولاؑ نے ہمیں یہ نشان عطا فرمایا کہ پہلے ہمیں جہاد کی نعمت عطا فرمائی پھر ہمیں منتخب کیا تا کہ اس کے خاص اولیا میں شامل ہو سکیں۔

ہمارے مولاؑ کتنےعظیم ہیں جو ہماری ہر اطاعت کےبہترین حقدار ہیں پس اگر ان کی راہ میں قتل ہوجائیں اور ٹکڑے ہو جائیں پھر دوبارہ لوٹیں اور ہزار دفعہ اس عمل کو دہرایا جائے، ہم نے پھر بھی ان کا حق ادا نہیں کیا۔

میرے حزب اللہ کے بھائیو! یاد رکھو کہ ایک آواز کے ساتھ جہاد کی طرف دوڑو حی علیٰ الجہاد کی آواز کے ساتھ جہاد کی طرف نکلو۔ اپنی آٹومیٹک گنوں اور توپوں کے ساتھ باہر آؤ اور اس آواز پر لبیک کہنے کے لیے جو عاشورا میں آسمان میں گونجی تھی ھل من نا صر ینصرنا (کوئی ہے جو ہما ری مدد کرے) کیا کوئی نہیں ہے جو حرم رسول اللہ کا دفاع کرے، پھر آپ کے میزائیلوں کی آوازیں انتقام کے لیے نکلیں اور بلند آواز میں جواب دیں لبیک یا حسینؑ!

آپ اے فلسیطنی ہیرو، میدان کے شیرو! اے وہ لوگ کہ جن سے آتش فشاں پھٹتے ہیں، فتحی شقاقی یحییٰ عباس کے خون سے اور محمد فارس پیدا ہوتے ہیں تاکہ صہینویوں کے سامنے شکست تسلیم نہ کریں، وہ دشمن کہ جس نے عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کو قتل کرنا شروع کیا لیکن (ھیھا ت) کہ یہ اس طرح جاری رہے اور ھیھات کہ وہ اپنی آرزو کو پہنچ سکیں کیونکہ محمد فارس ہزار محمد فارس میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

اور اسی جگہ لاکھوں فارس کہ جنہوں نے اپنے جسموں کو خدا کی راہ میں بیچا اور دشمن سے ٹکرانے کے لیے آمادہ و منتظرہیں۔

پیاری ماں! وہ بہترین جملہ جو زبان پر لایا ہوں اور کان جس کے سننے میں لذت محسوس کرتے ہیں اور جسکے ساتھ مجھے روحانی اُنس ہے اور مجھے سکون ملتاہے۔ پیاری ماں! آپ سے ایک اہم خواہش کرتا ہوں میری شہادت کے دن کو میری شادی کا دن قرار دو اور تعزیت کی بجا ئے مبارک باد قبول کرو اور خوش ہو جاؤ کہ آپ کا بیٹا شہید ہے،غمگین نہ ہونا اور آنسو نہ بہانا اور تمام دوستوں اور ساتھیوں سے کہو کہ جس کا خدا کے لیے دل کرتا ہے وہ آسمان میں پرواز کرتا ہے۔

(والسلام علیکم)