میری ماں! آپ نے ایک شہید بیٹے کی پرورش کی ہے اور اس کو جہاد اور شہادت سے عشق سکھایا ہے اور اس کا اجر حضرت فاطمہ زہراؑ کے پاس محفوظ ہے پس آپ ہر حال میں صبر کریں انشاءاللہ ہماری ملاقات بہشت میں ہوگی۔

اباجان! خداوند متعال آپ کو اپنی رضا کے حصول کے لیے ثابت قدم اور کامیاب فرما ئے، آپ بہترین والد، مجاہد، صالح، اور صابر ہیں، والد گرامی! میری شہادت کی خبر سنتے وقت خدا کو یاد کریں اور اس کا شکر اداکریں، تعزیت قبول نہ کریں بلکہ مبارک باد اور بہشت کو قبول کریں اور سیاہ لباس نہ پہنیں۔

میری عزیز زوجہ! قرآن انسان کی تربیت کرتا ہے اور اس طرح خواتین بھی تربیت کرتی ہیں، یہ کلام، امام خمینیؒ کا مقدس کلام ہے ’’عورت ایک ایسا مدرسہ ہے کہ جو اس معاشرے کے افراد کی تربیت کرتا ہے۔’’ تمہیں اپنے بچوں غفران، بتول اور زہراء کی تربیت کی طرف توجہ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، ان کو نماز، قرآن اور امام حسینؑ کے دروس اور حجاب کا معنی ٰسمجھائیں۔

مقاومت اسلامی کے مجاہد بھائیو! اس حسینی راستے پر پوری قوت کے ساتھ چلتے رہو، یاد رکھو کہ خدا آپ کے ساتھ ہے پس نہ سست ہوں اور نہ غمگین ہوں آپ بہترین ہیں، میرے مجاہد بھائیو اس دنیا کی محبت سے پرہیز کرو کیونکہ دنیا کی محبت ہر گناہ کی جڑ ہے، یہ دنیا اپنی تمام خوبصورتی کے ساتھ اس سے بہت کم تر ہے کہ راہ خدا کے مجاہدین کے لیے کوئی اہمیت رکھے انشاء اللہ آپ کامیاب ہیں اور آپ کا دشمن شکست کھائے گا کیونکہ آپ نے جہاد فی سبیل اللہ کا انتخاب کیا ہے۔

انتفاضہ فلسطین کے میرے بھائیو! خدا آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو عزت دے، آپ ہر روز ایک نئی شجاعت کو رقم کرتے ہیں خدا آپ کو مقدس انتفاضہ میں برکت دے، خود غرض، متکبّر طاغوت یعنی امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں اپنا اسلحہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ مقاومت اسلامی میں آپ کے بھائیوں کے دل آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کو ایک لمحہ کے لیے بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، آپ دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہیں، آپ شہادت کی بہت خواہش رکھتے ہیں، انشاءاللہ کامیابی آپ کے ساتھ ہے۔ اور کامیابی صرف خداوند حکیم کی رضا سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔

(والسلام علیکم)