مقاومت اسلامی میں میرے بھائیو! آپ مجاہد بھائیوں کو وصیت کرتا ہوں کہ اس راہ حسینیؑ پر باقی رہیں تاکہ خدا کی خوشنودی حاصل کرسکیں اور خدا کی راہ میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہو سکیں۔

اے عزیز بھائیو! آپ کو تقویٰ، حرام سے پرہیز کی وصیت کرتا ہوں تاکہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو سکیں، یہ شہادت وہی حقیقی محمدیؐ راستہ ہے کہ جس سے ہم نے (صبر ،فداکاری اور ذلّت کے ساتھ) شکست تسیلم نہ کرنا سیکھا ہے، میں خواہش رکھتا ہوں کہ قربان ہو جاؤں اور شہید ہو جاؤں کیونکہ آپ جانتے ہیں جہاد جنّت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اور اس تک پہنچنے کے لیے اپنی زندگی کو کہ جو اس دنیا میں انسان کے لیے قیمتی ترین چیز ہے کو قربا ن کرنا چاہیے۔

والد گرامی، عزیز دوست اور میری مہربان ماں! مجھے امید ہے کہ آپ مجھے بخش دیں گے کیونکہ آپ کے حق میں مجھ سے کوتاہی ہوئی ہے، آپ سے عرض ہے کہ میری شہادت کی خبر، آپ کے لیے عزت و افتخار کا باعث ہونی چاہیے۔

میری مہربان ماں! آپ سے خواہش کرتا ہوں کہ آپ خوش ہوں، میری یہ خواہش خداوند متعال کے لیے ہے، آپ کو معلوم ہے کہ میری زندگی میں یہ خواہش تھی، آپ مجھے معاف فرمائیں کیونکہ میں نے خداوند متعال سے شہادت طلب کی ہے۔

میرے بھائیو! آپ سے معافی کا طلبگار ہوں، اور آپ سے تقاضا کرتا ہوں کہ اس راستے پر کہ جو امام حسینؑ سے سیکھا ہے باقی رہیں۔

میری پیاری بہنو! میری شہادت کی خبر سنتے وقت حضرت زینبؑ کی طرح بنو اور غمگین نہ ہونا بلکہ سربلند رہنا کیونکہ آپ کا بھائی شہید ہے۔ اور یاد رکھو کہ دنیا فانی اور ختم ہونے والی ہے۔

(والسلام علیکم)