اے وہ لوگوں کہ جو ایمان لائے ہو جو کافر تمہارے نزدیک ہیں ان کے ساتھ جنگ کرو، وہ آپ میں شدت اور سختی کا احساس کریں اور یاد رکھو کہ خدا متّقین کے ساتھ ہے۔ اللّٰھم صل علی محمد وآل محمد۔

یہ دنیا ہر کسی کے لیے امتحان کی جگہ ہے خواہ وہ انبیا یا اولیا میں سے ہو یا کوئی اور ہو، خداوند متعال سے توفیق کا طالب ہوں کہ اس جہاد میں میری مدد کرے اور مجھے شہادت کا عظیم رتبہ عطا کرے تاکہ میری زندگی میں ایک تَحَوُّل اور دوبارہ ولادت ہو۔

میری مہربان اور عزیز والدہ! میری خوشی پر خوش ہو جاؤ کیونکہ میں نے اپنے ذلت کے لباس کو عزت اور آزادی کے لباس سے بدل دیا ہے، میں آپ کی خیر اور خوشی کے علاوہ کوئی چیز کم نہیں رکھتا، مجھے معاف کرنا اور میری جدائی پر غمگین نہ ہونا اور صابرہ، مجاہدہ، مخلص اور خداوند متعال کی شاکرہ بننا۔

عزیز زوجہ! جس راستے کو مل کر شروع کیا اس کو جاری رکھو، میری اولاد میں خدا کی راہ کے مجاہد بناؤ، اپنی عبادت کا خیال رکھو، صابر بنو کیونکہ خدا صابروں کے ساتھ ہے اور وہ اہل بہشت میں سے ہیں انشاءاللہ۔

برادران و خواہران عزیز! عاقل انسان کو اپنے اوپر غور کرنا چاہیے جو عمر گزر گئی ہے اس پر رحم کرے، اے بدکار نفس خدا سے شرم کرو، اصلی ہدف کے راستے میں کہ جو ابدی زندگی اور ابدی سعادت پر ختم ہوتا ہے کی طرف قدم اٹھاؤ۔

میرے مجاہد بھائیو! آپ کو تقویٰ الٰہی اور عظیم حسینیؑ راستے کی حفاظت کی وصیت کرتا ہوں۔

والسلام علیکم