ممکن ہے بعض لوگ یہ اعتراض کریں کہ آئمہ معصومین علیہم السلام حصولِ اقتدار کے لیے کیونکر جدّوجہد کرسکتے ہیں جبکہ وہ علمِ الٰہی کے ذریعے یہ جانتے تھے کہ وہ اِس مقصد تک پہنچ نہیں سکیں گے۔ جی ہاں تاریخ نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی طرف سے اقتدار حاصل کرنے نیز معاشرے اور نظام کو اپنی خواہش اور ذمہ داری کے مطابق چلانے کی کوششیں بارآور نہیں ہوئیں، لیکن اِس کے باوجود آئمہ معصومین علیہم السلام نے علمِ غیب کے ذریعے یہ جانتے ہوئے بھی اِس کام میں کیونکر ہاتھ ڈالا؟ تو اِس سوچ اور فکر کے جواب میں ہم کہیں گے کہ یہ جاننا کہ وہ اپنے مقصد تک نہیں پہنچ سکیں گے اِن کی ذمہ داری کو انجام دینے میں رکاوٹ نہیں بنتا ہے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 77 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی