خدا کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں قرآن و حدیث کے رازوں سے آشنا فرمایا، درود سلام ہو کائنات میں سب سے اشرف حضرت محمدؐ کے پاک گھر والوں پر اور خاندان عصمت و طہارت کے پیروکاروں پر۔

میرے بھائیوں! حزب اللہ میں اس آیت کے مصداق بنو کہ پاک مرد وہ ہیں جن کو کوئی تجارت اور فائدہ خدا کی یاد سے غافل نہیں کرتا وہ نمازقائم کرتے ہیں اور زکات دیتے ہیں اور اُس دن سے کہ جس دن(د ل اور آنکھیں مضطرب ہوں گی) سے خوف زدہ ہیں۔

میری مہربان ماں! غم زدہ نہ ہونا ہمیشہ حضرت زینبؑ کی مصیبتیں یاد رکھنا ۔ والد محترم! آپ جانتے ہیں کہ یہ راستہ خاندانِ نبوتؐ کا راستہ ہے اور شہادت کا راستہ ہے اور میں نے اس راستے کا انتخاب کیا ہے تا کہ فاصلے کو کم کر سکوں۔ آپ سے فقط یہ کہتا ہوں کہ اس راستے سے دور نہ ہوں۔

میرے بھائیو اور بہنو! فقط خاندان ِنبوتؐ کے راستے کے علاوہ کسی راستے پر نہ جانا۔ اپنے بچوں کی اس طرح تربیت کرو کہ وہ اُمتِ اسلامی کے دفاع کی خاطر مجاہد بنیں۔

واخر دعونا والحمدللہ رب العالمین