ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
عزیز جوانو! یہ اسلامی انقلاب کی تاریخ کی چند اہم سرخیاں تھیں۔ وہ عظیم، پائیدار اور چمکتا ہوا انقلاب، جس کی ترقّی کے لیے اللہ کی مدد سے آپ کو اب دوسرا قدم اٹھانا ہوگا۔

چالیس سالہ کوششوں کا ماحصل ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ ایک ایسی مملکت اور قوم جو خودمختار، صاحب اقتدار، باعزّت، دینی اقدار کی پابند،علمی ترقّی کی حامل، بیش قیمت تجربات سے لیس، اطمینان اور امید سے بھرپور، خطّے میں گہرا اثر رکھنے والی اور عالمی امور میں طاقتور منطق کی حامل، سائنسی ترقّی کی رفتار میں پوزیشن ہولڈر، اِسی طرح ایٹمی، اسٹیم سیل، نینو، خلائی سائنس اور اس جیسی ٹیکنالوجیز اور سائنسی مہارتوں میں بلند پایہ مقام تک پہنچنا، سماجی خدمات کے پھیلاؤ میں ممتاز، جوانوں کے بیچ جہادی جذبے میں فائق، مفید جوانوں کی تعداد میں اور اِسی طرح کئی دیگر قابل فخر خصوصیات میں ممتاز ہے؛ یہ سب کا سب انقلاب کا ماحصل، انقلابی موقف اور جہادی (جدوجہد) اقدامات اختیار کرنے کا نتیجہ ہے۔ اور جان لیں کہ اگر اِس چالیس سالہ تاریخ کے بعض ادوار میں انقلاب کے نعروں کی طرف عدم توجّہ اور انقلابی تحریکوں سے غفلت نہ برتی جاتی، جو کہ افسوس کے ساتھ برتی گئی اورجس کا نقصان بھی ہوا، تو بے شک اسلامی انقلاب کی برکات اِس سے کئی گُنا زیادہ ہوتیں اور ملک، عظیم اہداف کی طرف حرکت میں موجودہ مقام سے بہت آگے ہوتا اور بہت ساری موجودہ مشکلات نہ ہوتیں۔

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 27 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1