ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
ظلم و ستم کی ماری تمام اقوام میں سے بہت ہی کم اقوام ایسی ہیں جنہوں نے انقلاب بپا کیا ہے۔ ان قیام کرنے اور انقلاب بپا کرنے والی ملتوں میں سے بھی کم ہی ایسی ملتیں دکھائی دیتی ہیں جو اپنے ہدف تک پہنچ گئی ہوں اور حکومتیں تبدیل کرنے سے ہٹ کر اپنے انقلابی اہداف کی حفاظت کی ہو۔ لیکن ملتِ ایران کا عظیم الشان انقلاب جو عصر حاضر کا سب سے بڑا اور مکمل عوامی انقلاب ہے، وہ واحد انقلاب ہے کہ جو چار دہائیوں پر مشتمل اپنا قابل فخر دورانیہ اپنے اعلیٰ مقاصد میں خیانت کیے بغیر گزار چکا ہے اور بظاہر ناقابلِ برداشت نظر آنے والے وسوسوں کے سامنے اس نے اپنی کرامت اور اپنے نعروں کی حقیقت کا پاس رکھا ہے اور اب خودسازی، سماج سازی اور تمدن سازی کے دوسرے مرحلے میں قدم رکھ چکا ہے۔ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے درود و سلام ہو اس ملت پر؛ اس نسل پر کہ جس نے اس کا آغاز کیا اور اسے جاری رکھا اور اس نسل پر جواب دوسرے چالیس سالہ دور انیے کے عظیم اور عالمی عمل (اور پراسیس) میں داخل ہونے جا رہی ہے۔

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 11 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1