ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
اسلامی جمہوریہ قدامت پسند، اور تازہ نظریات و حالات کے مقابلے میں احساس و ادراک سے عاری نہیں ہے لیکن اپنے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے اور دشمنوں اور مخالفین کے ساتھ اپنی حدود کے معاملے میں شدید حسّاس ہے۔ اپنے اصلی خطوط سے کبھی بے پرواہی نہیں برتتا۔ اُس کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ اُسے کیوں باقی رہنا ہے اور کیسے باقی رہنا ہے؟ اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ضروریات )یعنی کیا ہونا چاہئے( اور حقائق (یعنی کیا ہے) میں فاصلہ، آرزومند ضمیروں کو ہمیشہ سے اذیّت میں مبتلا رکھے ہوئے ہے، لیکن اِس فاصلے کو حتماً طے (ہوکر ختم) ہونا ہے اور پچھلے چالیس سالوں میں کئی مواقع پر بارہا طے ہو چکا ہے اور بے شک آئندہ بھی مؤمن ، دانا اور بارغبت جوان نسل، زیادہ قوّت سے اِسے طے کرے گی۔

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 14 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1