ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
ایرانی قوم کا اسلامی انقلاب، طاقتور مگر مہربان، معاف کرنے والا، یہاں تک کہ مظلوم رہا ہے۔ یہ ایسے کسی بھی افراطی اقدام اور کَج روی کا مرتکب نہیں ہوا جو بہت سی تحریکوں کے لیے باعث ننگ و عار ہوتا ہے۔ کسی بھی معرکے میں یہاں تک کہ امریکہ اور صدام کے خلاف جنگ میں بھی انقلابِ اسلامی نے کبھی پہل نہیں کی بلکہ اِن تمام صورتوں میں دشمن کے حملوں کے بعد اپنا دفاع کیا ہے، البتہ دشمن کو منہ توڑ جواب ضرور دیا ہے۔ یہ انقلاب، آغاز سے آج تک نہ تو بے رحم اور خون ریز رہا اور نہ ہی متاثر اور متردّد ہوا۔ بَبانگ دہل پوری شجاعت کے ساتھ ستمگروں اور بدمعاشوں کے سامنے کھڑا رہا اور مظلوموں اور مستضعفین کا دفاع کرتا رہا ہے۔ یہ جوانمردی اور انقلابی مروّت، یہ صداقت، صراحت اور اقتدار، دنیا کے مظلوموں کی حمایت میں عالمی سطح اور خطّے کی سطح پر اقدامات، ایران اور ایرانی قوم کی سربلندی کا سرچشمہ ہیں اور مسلسل اسی طرح رہیں گے۔

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 15 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1