ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
اُن تمام طاقت فرسا مشکلات کے برعکس، اسلامی جمہوریہ نے روز بروز مسلسل آگے کی طرف بڑا اور مضبوط قدم بڑھایا ہے۔ یہ چالیس سال، اسلامی ایران میں عظیم جہاد، درخشاں اعزازات اور حیران کُن ترقّی کے گواہ ہیں۔ ملّتِ ایران کی چالیس سالہ ترقّی کی عظمت کا صحیح اندازہ اُس وقت لگایا جا سکتا ہے جب اُس دورانیے کا موازنہ انقلابِ فرانس، سوویت یونین کے انقلابِ اکتوبر اور انقلابِ ہند جیسے دوسرے عظیم انقلابات کے دورانیے سے کیا جائے۔ اسلامی ایمان سے پھوٹنے والی جہادی مدیریت، اور ہمارے عظیم امامؒ کی جانب سے سکھائے گئے’’ہم کر سکتے ہیں‘‘ کے اصول پر ایمان نے ایران کو تمام میدانوں میں عزّت و ترقّی کی منازل تک پہنچایا ہے

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 19 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1