ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
ایک زندہ اور باارادہ شے کی طرح اسلامی انقلاب بھی ہمیشہ سے لچکدار، اور اپنی کوتاہیوں کی اصلاح کے لیے آمادہ رہا ہے، لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ اپنے اصل وجود پر نظرِ ثانی کرے یا جلد ہی کسی چیز سے متاثر ہو جائے۔ یہ انقلاب، تنقید پر مثبت حساسیت کا مظاہرہ کرتا ہے اور اُسے نعمتِ خداوندی، اور ہوائی باتیں کرنے والوں کے لیے ایک تنبیہ سمجھتا ہے؛ لیکن کسی بھی طریقے سے اپنی اُن اقدار سے دور نہیں ہوتا جو الحمد للہ لوگوں کے دینی ایمان کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
اسلامی انقلاب، نظام سازی کے بعد جمود اور خموشی سے نہ ہی دوچار ہوا ہے اور نا ہی دوچار ہے۔ نہ ہی اس انقلابی جوش و ولولے اور سیاسی اور معاشرتی نظام میں کوئی تضاد اور ناہم آہنگی ہے، بلکہ یہ جوش و ولولہ ابد تک اسلامی انقلاب کا دفاع کرتا رہے گا۔

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 14 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1