ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
اب میں اپنے عزیز فرزندوں کو چند بنیادی عنوانات کے بارے میں کچھ نصائح کروں گا۔ یہ عنوانات علم و تحقیق، روحانیت و اخلاق، معیشت، بدعنوانی سے مقابلے اور انصاف، خودمختاری اور آزادی، قومی وقار،عالمی تعلقات اور دشمن کے ساتھ حدبندی، اور طرزِ زندگی پر مشتمل ہیں۔
البتہ ہر چیز سے قبل میری پہلی نصیحت مستقبل کے بارے میں پرامید اور خوش بین رہنے کی ہے۔ تمام تالوں کی اس بنیادی چابی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ جو میں کہہ رہا ہوں وہ ایک سچّی امید اورعینی حقائق کے مطابق بات ہے۔ میں نے ہمیشہ جھوٹی اور فریب دینے والی امیدوں سے دوری اختیار کی ہے۔ لیکن خود سمیت باقی سب کو بھی بے جا ناامیدی اور غیرحقیقی خوف سے منع کیا ہے اور کر رہا ہوں۔ اِن چالیس سالوں کے دوران اور ہمیشہ کی طرح اب بھی دشمن کی تشہیراتی اور ذرائع ابلاغ کی پالیسی اور فعّال منصوبوں میں سے ایک (منصوبہ) لوگوں کو، یہاں تک کہ ہمارے عہدیداروں اور حکام کو بھی مستقبل سے مایوس کرنا ہے۔ جھوٹی خبریں، غرض آلود تجزئیے، حقائق کو الٹا دکھانا، امید بخش مناظر کو چھپانا، چھوٹی خامیوں کو بڑا بنانا اور بڑی اچھائیوں کو چھوٹا دکھانا یا اُن کا انکار کرنا، ایرانی قوم کے دشمنوں کے ہزاروں صوتی، تصویری اور انٹرنیٹ چینلز کا ہمیشہ سے طرز عمل رہا ہے۔ البتہ اُن کے پیروکار ملک کے اندر بھی نظر آتے ہیں جو (ملکی) آزادی سے فائدہ اٹھا کر دشمن کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ جوانوں کو اِس تشہیراتی محاصرے کو توڑنے کے لیے آگے آگے رہنا ہے۔ خود میں اور دوسروں میں مستقبل کی امید کا پودا پروان چڑھائیں۔ خوف اور ناامیدی کو خود سے اور دوسروں سے بھگا دیں۔ یہ آپ کا پہلا اور بنیادی جہاد ہے۔ امید افروز علامات، جن میں سے بعض کی طرف اشارہ ہوا، آپ کی آنکھوں کے سامنے ہیں۔ انقلاب کی نشوونما اس کے جھڑاو سے کئی زیادہ ہے۔ ایماندار اور خادم دل اور ہاتھ، فسادیوں، خائنوں اور جیب کتروں کے ہاتھوں سے کئی زیادہ ہیں۔ دنیا ایرانی جوانوں کی استقامت اور خلاقیت کو بہت سے میدانوں میں احترام اور عزّت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ اپنی قدر کریں اور خداداد طاقت سے مستقبل کی جانب چھلانگ لگائیں اور رزم سجا دیں۔
البتہ نصیحتیں یہ ہیں: (جاری ہے۔۔۔)

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 33 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1