ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
اِن کے علاوہ ملک میں مادی مواقع کی ابھی ایک طویل فہرست ہے جسے کارآمد، پرجوش اور عقلمند منتظمین فعال کر کے اور اُن سے فائدہ اٹھا کر ملکی آمدن میں نمایاں ترقّی کی ایک چھلانگ لگا سکتے ہیں اور ملک کو دولت مند، بے نیازاور صحیح معنوں میں ایک پُراعتماد مملکت بنا سکتے ہیں اور موجودہ مشکلات کو برطرف کر سکتے ہیں۔ ایران، دنیا کی ایک فیصد آبادی کے ساتھ، دنیا کے سات فیصد معدنیاتی ذخائر کا مالک ہے۔ زیرزمین میں موجود عظیم ذخائر، مشرق و مغرب، شمال و جنوب میں ایک غیرمعمولی جغرافیائی پوزیشن، بڑی قومی منڈی، عظیم علاقائی منڈی سمیت ساٹھ کروڑ آبادی کے پندرہ ہمسایہ ممالک، لمبے سمندری ساحل، زرعی اور مختلف زرعی اور پھَلوں کی اجناس پر مشتمل پیداوار کی حامل زرخیز زمین، بڑی اور متنوع معیشت، یہ سب ملک کی صلاحیت کا ایک حصہ ہے۔ جبکہ کئی ممکنات بلا استعمال پڑے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ ایران غیر استعمال شدہ طبیعی اور افرادی صلاحیتوں کے حساب سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ بلاشبہہ آپ اہلِ ایمان اور محنتی جوان اِس بڑی خامی کو دور کر سکتے ہیں۔ ملکی تصور پلان کی دوسری دہائی کو، ماضی میں ہاتھ آئی چیزوں اور استفادہ نہ کی گئی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر مرکوز رہنے کا زمانہ ہونا چاہیے اور ملک کی ترقّی کو ملکی معیشت اور قومی پیداوار کے شعبوں میں بھی آگے بڑھنا چاہیے۔

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 32 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1